نظام الدین انجم انصاری 1928 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن سیتا پور تھا۔ ایک لمبے عرصے تک صحافت سے وابستہ رہے۔ وہ ممبئی میں روزنامہ انقلاب کے ساتھ اس وقت کے کئی اور اہم اخباروں میں لکھتے رہے۔ انجم انصاری کی شاعری میں بھی ان کا باخبر صحافتی ذہن صاف طور پر جھلکتا ہوا نظر آتا ہے۔ انہوں نے غزل کی علامتی و اشاراتی زبان میں اپنے عہد کے مسائل کو بہت کامیابی کے ساتھ بیان کیا ہے۔