انوری جہاں بیگم کا تعلق شاہ جہاں پور کے ایک زمیندار ،علمی گھرانے سے تھا۔ گھر پر ہی اردو فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔ دس سال کی عمر میں چیچک نکلی اور بینائ جاتی رہی.
بچپن سے ہی شاعری کی طرف رحجان تھا۔ وہ اپنے تخلص کے ساتھ پردہ نشین کا اضافہ بھی کرتی تھیں کیونکہ اس وقت کی مشہور طوائف منی بائ کا تخلص بھی حجاب تھا۔ انوری بیگم کا کلام اس زمانے کے موقر رسالوں میں شائع ہوتا تھا۔ اس دور کی اہم شخصیات مثلاً آرزو لکھنوی، داغ دہلوی وغیرہ سے ان کے مخلصانہ مراسم تھے۔ مشاعروں میں شرکت کرتی تھیں اورترنم سے کلام پیش کرتی تھیں۔