Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

ارشد جمال حشمی

1965 | مغربی بنگال, انڈیا

ارشد جمال حشمی کا تعارف

اصلی نام : ارشد جمال حشمی

پیدائش : 05 Sep 1965 | کانکی ناڑہ, مغربی بنگال

نام: ارشد جمال حشمی۔

والد کا نام محمد حشم الدین۔ کلکتہ سے تقریباً چالیس کیلو میٹر دور ایک چھوٹے سے صنعتی قصبے کانکی نارہ میں 1965 میں 5 ستمبر کو آنکھیں کھولیں اور وہیں تعلیم حاصل کی۔ پیشے کے لحاظ سے سرکاری ملازم (مغربی بنگال حکومت میں سِوِل سروِنٹ) ہیں

ان کے والد محترم (قلمی نام حشم الرمضان حشم) مغربی بنگال کے مستند اور نمائندہ شاعر و ادیب تھے۔ شاعری کا ذوق انہیں ورثے میں ملا۔ اور اسکول کے زمانے میں ہی (1978 سے) نظمیں کہنی شروع کر دی تھیں لیکن وزن و بحر کا شعور نہیں تھا۔ وزن و بحر کی شدبد ہونے کے بعد 19811982 سے شاعری کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ کسی سے اصلاح نہیں لی۔ مطالعے پر تکیہ کیا۔ کم گوئی کی وجہ سے زیادہ کلام جمع نہ کر سکے۔ پھر ملازمت ملنے کے بعد سترہ اٹھارہ برس شعر و ادب سے بہت دور ہو گئے تھے۔ پچھلے تین چار برسوں سے پھر شعر و سخن کی طرف واپسی ہوئی ہے۔ کچھ مصروفیت اور کچھ تساہل کی وجہ سے مجموعے کی اشاعت اب تک نہیں ہوئی۔۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے