تخلص : 'ارشدؔ'
اصلی نام : سید شاہ رشید الرحمن
پیدائش :منگیر, بہار
وفات : 18 Feb 1963
نام سید شاہ رشید الرحمن اور تخلص ارشد تھا۔۱۹۳۰ء میں پیدا ہوئے۔ان کا وطن موضع کاکو، ضلع گیا(بہار) ہے ۔ ۱۹۴۹ء میں پٹنہ یونیورسٹی سے بی اے(آنرز) کیا اور طلائی تمغہ پایا۔۱۹۵۱ء میں ڈھاکا یونیورسٹی سے ایم اے (اردو ) کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔۱۹۴۴ء میں ارشد کاکوی نے شعر وادب میں قدم رکھا۔ان کی مختلف نظمیں اور مضامین ملک کے مشہور رسالوں میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ آپ وکٹوریہ کالج، کملا میں اردو کے لکچرر رہے۔ بعدازاں ڈھاکا یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر فائز رہے۔ ۱۸؍ فروری۱۹۶۳ء کو پٹنہ میں انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:244