ارشد محمود ارشد کا تعارف
پیدائش : 01 Feb 1975 | سرگودھا, پنجاب
LCCN :n2015222537
ارشد محمود ارشد یکم فروری 1975 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایم سی ہائی سکول، سرگودھا سے حاصل کی اور 1992 میں میٹرک کیا۔ بعد ازاں 2004 میں الحسیب ہومیو پیتھک کالج، سرگودھا سے ڈی ایچ ایم ایس کی سند حاصل کی۔ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، انہوں نے 2016 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد سے ایف اے، 2019 میں بی اے اور بعد ازاں ایم اے اردو مکمل کیا۔
ارشد محمود ارشد کے چار شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں:
عجب سی بے قراری ہے (2007)
کبھی میں یاد آؤں تو (2009)
شام کی دہلیز پر (2014)
بساطِ زیست (2017)
اس کے علاوہ، انہوں نے درج ذیل چار انتخاب بھی مرتب کیے:
محبت بانٹ لیتے ہیں (2010)
نبیﷺ کا قصیدہ (نعتیہ انتخاب، 2010)
تمہاری یاد کا موسم (2011)
کوئی تعبیر دو مجھ کو (2011)
ان کی شاعری پر تحقیقی کام بھی کیا گیا، اور سرگودھا یونیورسٹی میں "ارشد محمود ارشد کی شاعری کا فکری و فنی جائزہ" کے عنوان سے ایم اے کا مقالہ (سیشن 2014-2016) تحریر کیا گیا۔
اعزازات و ایوارڈز:
ارشد محمود ارشد کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں متعدد قومی و بین الاقوامی ایوارڈز مل چکے ہیں، جن میں نمایاں یہ ہیں:
ورلڈ پیس اینڈ لیٹریری ایوارڈ (2010)
مولانا الطاف حسین حالی ایوارڈ (2017)
محسن نقوی ایوارڈ (2018)
اعترافِ فن ایوارڈ (2021)
بہزاد لکھنوی ایوارڈ (2022)
حسن کارکردگی ایوارڈ (2024، اٹلی)
مظفر حنفی ایوارڈ (2024، بھارت)
اصلاحِ سخن ایوارڈ (2024)
ادبی خدمات:
2010 میں انہوں نے بزمِ فراز کے نام سے ایک ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی، جس کے تحت اب تک 121 آن لائن مشاعروں کا انعقاد ہوچکا ہے۔ 2017 سے فیس بک پر "پذیرائی" کے عنوان سے ایک ادبی گروپ چلا رہے ہیں، جہاں 505 شعراء کے تعارف اور کلام پر مبنی ایک کتاب اشاعت کے مراحل میں ہے۔
ادبی عہدے:
چئیرمین: بزمِ فراز
جنرل سیکرٹری: بزمِ الکرم، عالمی ادب اکادمی، بزمِ کامران، ادب رنگ، الف اردو
نائب صدر: پنجابی ادبی محفل
ارشد محمود ارشد کی شاعری میں فکری گہرائی، جذبوں کی شدت، اور فنی مہارت نمایاں ہے، اور ان کا شمار اردو ادب کے نمایاں شعراء میں ہوتا ہے۔
موضوعات
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2015222537