تخلص : 'عرشی'
اصلی نام : سید موئن الدین
پیدائش :بھوپال, مدھیہ پردیش
وفات : 27 May 1977
نام سید معین الدین اور تخلص عرشی تھا۔ جولائی ۱۹۲۱ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۳۶ء سے شعر کہنا شروع کیا۔ ان کا کلام ماہ نامہ ’’نگار‘‘ میں شائع ہوتا رہا ہے۔ ان کی غزلیں اور نظمیں اردو کے دوسرے مؤقر اخبارات ورسائل میں چھپتی رہی ہیں۔ کئی سال سے دماغی امراض میں مبتلا تھے، لیکن تمام وقت کتب بینی اور شعرگوئی میں صرف کرتے رہتے تھے۔ ۲۵؍مئی ۱۹۷۷ء کو ہمیشہ کے لیے اس مرض سے نجات مل گئی۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:123