تخلص : 'اسد'
اصلی نام : محمد اسد خان
پیدائش : 13 Dec 1902 | ملتان, پنجاب
وفات : 17 Nov 1959 | کراچی, سندھ
اسرار اگر سمجھے دنیا کی ہر اک شے کے
خود اپنی حقیقت سے یہ بے خبری کیوں ہے
اسد ملتانی 13 دسمبر 1902 کو پیدا ہوئے۔ مشن اسکول ملتان اور گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ 1926 میں گورنمیٹ آف انڈیا سکریٹریٹ میں ملازم ہوگئے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے اور وزارت خارجہ میں اپنی خدامت انجام دیں۔
نظم اور غزل کے علاوہ کئی اور کلاسیکی اصناف میں شاعری کی۔ 17 نومبر 1959 کو راولپنڈی میں انتقال ہوا۔