آصف اظہار علی ادیبہ اور شاعرہ ہیں ۔ لکھنے کا سلسلہ بہت چھوٹی عمر سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ بچوں کے لۓ کہانیاں اور نظمیں لکھتی رہی جو بچوں کے اردو رسالوں ’’کھلونا‘‘، ’’پیام تعلیم‘‘،’’پھلواری‘‘، ’’غنچہ‘‘ اور ’’ٹافی‘‘ وغیرہ میں چھپتی رہیں۔ ہائ اسکول میرٹھ سے کیا۔ اردو میں ایم اے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیا۔
علی گڑھ کی برسوں پرانی نسائ ادبی انجمن ’’بزم ادب‘‘ کی سکریڑری ہیں اور اس کے مجلے کی مدیر بھی رہی ہیں۔ دوشعری مجموعے ’’درد آشنا‘‘ اور’’آٸینہ گر‘‘ اور دو افسانوں کے مجموعے’’سہارا‘‘ اور ’’پھرمجھے دید ہ تریاد آیا‘‘ منظر عام پر آچکے ہیں۔ معیاری اردو رساٸل اور اخبارات میں ان کی تخلیقات شاٸع ہوتی رہتی ہیں۔ مشاعروں میں بھی شرکت کرتی ہیں۔ آل انڈیا میر اکیڈمی لکھنٶ سے امتیاز میر کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں