Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Athar Nafees's Photo'

اطہر نفیس

1933 - 1980 | کراچی, پاکستان

نئی غزل کے ممتاز پاکستانی شاعر۔ اپنی غزل ’وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا۔۔۔۔۔‘ کے لئے مشہور جسے کئی گلوکاروں نے آواز دی ہے

نئی غزل کے ممتاز پاکستانی شاعر۔ اپنی غزل ’وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا۔۔۔۔۔‘ کے لئے مشہور جسے کئی گلوکاروں نے آواز دی ہے

اطہر نفیس کا تعارف

تخلص : 'اطہر'

اصلی نام : کنور اطہر علی خان

پیدائش : 22 Feb 1933 | علی گڑہ, اتر پردیش

وفات : 21 Nov 1980

رشتہ داروں : شہریار (Nephew)

نام کنور اطہر علی خاں اور اطہر تخلص تھا۔۲۲؍فروری۱۹۳۳ء کو علی گڑھ(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۴۸ء میں پاکستان آگئے ۔اطہرنفیس طویل عرصے تک روزنامہ ’’جنگ‘‘ سے وابستہ رہے۔ انھوں نے کالم بھی لکھے اورمختلف عہدوں پر کام کیا۔تمام عمر تنہا گزاری اور کسی کو اپنا شریک حیات نہیں بنایا۔یوں تو شعرگوئی کا آغاز علی گڑھ ہی میں ہوگیا تھا لیکن سنجیدگی اور باقاعدگی کے ساتھ شعر کہنے کا سلسلہ کراچی آکر شروع ہوا۔غزل ان کی محبوب صنف سخن تھی ، لیکن انھوں نے آزاد نظمیں بھی لکھیں ہیں ۔ اطہر نفیس کی شاعری کا مجموعہ’’کلام‘‘ کے نام سے ۱۹۷۵ء میں ’’فنون‘‘ لاہور سے شائع ہوا۔ وہ طویل علالت کے بعد ۲۱؍نومبر ۱۹۸۰ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:274

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے