تخلص : 'اطہرؔ'
اصلی نام : محمد عبداللہ خان
نام محمد عبداللہ خان اور تخلص اطہر ہے۔ ۲۳؍اکتوبر ۱۹۲۳ء کو مرادآباد میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر آذر سیمابی سے تلمذ حاصل ہے۔ ۱۹۶۰ء میں نقل مکانی کرکے ہندستان سے کراچی آگئے۔ کراچی میں ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’تطہیر‘، ’حرف وظرف‘(شعری مجموعے)، ’جگر۔شخصیت وشاعری‘(مرتب)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:151