محمد ایوب، قلمی نام ایوب اختر، 19 نومبر 1977ء کو تحصیل لیاقت پور، ضلع رحیم یار خاں، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبار سے مدرس ہیں انہوں نے ایم اے اردو اور ایم ایڈ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 1999ء میں شاعری کا آغاز غزل نگاری سے کیا۔ سید ضیاء الدین نعیم سے تلمذ کا شرف حاصل کیا اور ابھی حلقہء ادب لیاقت پور کے نائب صدر ہیں۔ ان کا کلام متعدد ادبی رسائل جیسے "ادب لطیف" لاہور، "زربفت" نارووال، اور "نزول" گوجرہ میں شائع ہو چکا ہے۔ بچوں کے ادب میں نازیہ نزی سے اصلاح لیتے ہیں اور کئی رسائل میں ان کی نظمیں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ وہ بچوں کے تین معروف پاکستانی رسائل "مہک میگزین" کراچی، "چاند سورج" حیدرآباد، اور "باغیچہ اطفال" سیالکوٹ میں شعبۂ نظم کے انچارج ہیں۔