Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Azad Ansari's Photo'

آزاد انصاری

1871 - 1942 | حیدر آباد, انڈیا

الطاف حسین حالی کے ممتاز شاگرد

الطاف حسین حالی کے ممتاز شاگرد

آزاد انصاری کا تعارف

تخلص : 'آزاد'

اصلی نام : الطاف احمد انصاری

پیدائش : 12 Oct 1871 | ناگپور, مہاراشٹر

وفات : 25 Apr 1942 | حیدر آباد, تلنگانہ

افسوس بے شمار سخن ہائے گفتنی

خوف فساد خلق سے نا گفتہ رہ گئے

الطاف احمد انصاری نام، نظیر حسین تاریخی نام ، ابوالاحسان کنیت، آزاد تخلص۔ ولادت ۱۲؍اکتوبر ۱۸۷۱ء ناگپور جہاں ان کے والد اور سیری کے عہدے پر فائز تھے۔وطن سہارن پور۔ اٹھارہ انیس سال کی عمر تک مختلف درس گاہوں میں فارسی وعربی کی تعلیم حاصل کی۔ طب مختلف اساتذہ فن سے پڑھی۔ دہرہ دون ، کان پور، انبالہ چھاؤنی اور علی گڑھ میں علاج معالجہ کا کام کرتے رہے۔ جب ان کا کاروبار مطب نہ چلا تو وہ دہلی چلے گئے اور اواخر۱۹۲۳ء تک دہلی میں بسر اوقات کرتے رہے۔ ۱۴؍اکتوبر۱۹۲۳ء کو حیدرآباد (دکن) پہنچ گئے اور کاروبار مطب چھوڑ کر عینک کی تجارت اختیار کرلی۔ انھیں مولانا حالی سے تلمذ حاصل تھا۔ ۱۹۴۲ء میں حیدرآباد میں انتقال کرگئے۔ ان کا دیوان ’’معارف جمیل‘‘ کے نام سے چھپ گیا ہے۔ تکرار الفاظ سے شعر میں حسن پیدا کرنا ان کا خاص فن ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے