Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Aziz Nabeel's Photo'

عزیز نبیل

1976 | قطر

قطر میں مقیم معروف شاعر

قطر میں مقیم معروف شاعر

عزیز نبیل کا تعارف

تخلص : 'نبیل'

اصلی نام : عزیز الرحمٰن

پیدائش : 26 Jun 1976 | ممبئی, مہاراشٹر

LCCN :n2012203921

روز دستک سی کوئی دیتا ہے سینے میں نبیلؔ

روز مجھ میں کسی آواز کے پر کھلتے ہیں

نام عزیزالرحمن اور تخلص نبیل۔ 26 جون 1976 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویشن اور انسٹی ٹیوٹ آف میٹیریلس مینجمنٹ، چنئی سے پوسٹ گریجویشن کیا۔ 1999 سے دوحہ قطر میں بسلسلہء روزگار قیام پذیر ہیں۔ ان کی شاعری اپنے عہد کی ممتاز ترین آوازوں میں سے ایک ہے ۔ ان کے شاعرانہ سروکار میں جہاں ہجرت اور اپنی مٹی سے بچھڑنے کا دکھ نمایاں ہے وہیں وہ اس بھری پری دنیا میں تنہائی کا شدید احساس بھی رکھتے ہیں ۔ ان کے کلام میں وجود و خدا کے سر بستہ رازوں کو کریدنے کا عنصر بھی موجود ہے ۔ خواب، خلش، تنہائی ، خامشی ، شور خدا ، ریت ، صحرا، وغیرہ ان کے پسندیدہ تلازمات ہیں جنھیں گوندھ کر وہ اپنی شاعری کا آمیزہ اس طرح تیار کرتے ہیں کہ وہ سماعتوں میں دیر تک رہتی ہے ۔
2020ء میں “عزیز نبیل کی ادبی خدمات“ پر ریسرچ ورک لاہور، پاکستان کی لیڈز یونیورسٹی سے ایک طالب علم کو ایم فل کی ڈگری ایوارڈ ہوئی ہے۔
خواب سمندر (2011) اور آواز کے پر کھلتے ہیں (2019) اب تک دو شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ اور دیوناگری رسم الخط میں شاعری کا انتخاب پہلی بارش (2019) کے نام سے راج کمل پرکاشن کے زیرِ اہتمام شائع ہوا ہے۔ اس کے علاوہ معروف شعراء پر تحقیق و تدوین کی ہوئی چار کتابیں شائع ہوچکی ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
فراق گورکھپوری، شخصیت شاعری اور شناخت
عرفان صدیقی ۔ حیات ، خدمات اور شعری کائنات
پنڈت برج نرائن چکبست۔ شخصیت اور فن 
 پنڈت آنند نرائن ملّا۔ شخصیت اور فن
عزیز نبیل کتابی سلسلہ مجلہ دستاویز کے مدیرِ اعلی ہیں۔ جس کے اب تک چار دستاویزی نوعیت کے ضخیم شمارے شائع ہوچکے ہیں۔
اردو کے اہم ادبی رسائل و جرائد 
اردو کے اہم غیر مسلم شعراء و ادباء
اردو کی اہم خود نوشت آپ بیتیاں
اکیسویں صدی کے رفتگاں کے نام
آبائی تعلق اترپردیش، الہ آباد (مئو آئمہ) سے ہے، جبکہ مستقل سکونت بھیونڈی (تھانے ضلع) مہاراشٹرا میں ہے۔
قطر کی مشہور تنظیم انجمن محبانِ اردو ہند قطر کے جنرل سکریٹری ہیں اور بحرین کی اہم ادبی تنظیم مجلسِ فخرِ بحرین برائے فروغِ اردو کے مشیرِ خاص ہیں

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے