عزیز النسا ناز
اشعار 6
کتنے لگے ہیں زخم جگر پر کسے خبر
ڈھائی ہے کس نے کتنی قیامت نہ پوچھیے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
رنج و الم کی کوئی حقیقت نہ پوچھیے
کتنی ہے میرے درد کی عظمت نہ پوچھیے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
اشکوں نے راز دل کا کیا جب کبھی عیاں
کتنی ہوئی ہے مجھ کو ندامت نہ پوچھیے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
جب دل کا درد منزل شب سے نکل گیا
محسوس یہ ہوا کوئی طوفان ٹل گیا
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
اب تو ہے صرف آمد فصل بہار یاد
دل ایک پھول تھا جو سر شاخ جل گیا
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے