تخلص : 'بدر جمیل'
اصلی نام : محمد بدر
پیدائش : 02 Oct 1946 | اکولہ, مہاراشٹر
بدر جمیل سائنس اور قانون سے وابستہ ہونے کے باوجود شاعری سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی شاعری میں ندرت، گہرائی، معنی آفرینی اور جدت فکر نمایاں ہیں جو ان کے عمیق مطالعے کی غمازی کرتے ہیں۔ مجموعۂ کلام ہنوز اشاعت کا منتظر ہے۔
بدر جمیل نے پی۔ ایچ ڈی ان میڈیکل سوشیالوجی، پی۔ ایچ ڈی ان فیکلٹی آف لا ایم۔ اے (سوشیالوجی)، ایل۔ ایل بی، ایل۔ ایل ایم انٹر انٹرنیشنل لا کی تعلیم حاصل کی۔
بدر جمیل 20 سال تک لیب ٹیکنالوجسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اس کے بعد 8 سال تک ایل۔ ایم۔ ڈی لا کالج گوند میں بحیثیت پروفیسر برسرکار رہے۔