Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Bakhsh Layalpuri's Photo'

بخش لائلپوری

1934 - 2002 | لندن, برطانیہ

ترقی پسند فکر کے حامل عوامی شاعر، برطانیہ کی انجمن ترقی پسند مصنفین کے صدر رہے

ترقی پسند فکر کے حامل عوامی شاعر، برطانیہ کی انجمن ترقی پسند مصنفین کے صدر رہے

بخش لائلپوری کے اشعار

گھر بھی ویرانہ لگے تازہ ہواؤں کے بغیر

باد خوش رنگ چلے دشت بھی گھر لگتا ہے

حصول منزل جاں کا ہنر نہیں آیا

وہ روشنی تھی کہ کچھ بھی نظر نہیں آیا

اہل زر نے دیکھ کر کم ظرفئ اہل قلم

حرص زر کے ہر ترازو میں سخن ور رکھ دیے

کوئی شے دل کو بہلاتی نہیں ہے

پریشانی کی رت جاتی نہیں ہے

درد ہجرت کے ستائے ہوئے لوگوں کو کہیں

سایۂ در بھی نظر آئے تو گھر لگتا ہے

وہی پتھر لگا ہے میرے سر پر

ازل سے جس کو سجدے کر رہا ہوں

کبھی آنکھوں پہ کبھی سر پہ بٹھائے رکھنا

زندگی تلخ سہی دل سے لگائے رکھنا

ہمارے خواب چوری ہو گئے ہیں

ہمیں راتوں کو نیند آتی نہیں ہے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے