بشیر الدین احمد فاروقی نام اور بشیر فاروقی قلمی نام ۔20؍مئی1939ء کو لکھنئو میں پیدا ہوئے۔بی۔اے اور ادیب کامل کی اسناد حاصل کیں۔اردو ،فارسی،ہندی ،عربی ،انگریزی اور سنسکرت زبانوں کا علم ہے ۔ان کی شاعری کو فراق گورکھپوری ،مجروح سلطان پوری ،کیفی اعظمی اور عنوان چشتی جیسے ادیبوں نے تحسین کی نگاہ سے دیکھا ہے۔شعری مجموعوں پر اترپردیش اردو اکیڈمی سمیت کئی ایوارڈ ملے ہیں۔ ’سناٹے کی آواز،حادثوں کے درمیان،شفق رنگ چاندنی ،تذکرہ مراد اللہ شاہ نقشبندی اور پروں کے درمیان ان کی تصانیف ہیں۔