تخلص : 'سیفی'
اصلی نام : بشیر سیفی
پیدائش : 03 Oct 1948 | راول پنڈی, پنجاب
وفات : 22 Aug 2000
بشیر سیفی ، ڈاکٹر۔ نام محمد بشیر اور سیفی تخلص تھا۔۳؍اکتوبر۱۹۴۸ء کو روال پنڈی میں پید اہوئے۔ ایم اے (اردو) کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ مقالہ تھا’’اردو میں انشائیہ نگاری‘‘۔ اسلام آباد میں تدریس سے وابستہ رہے۔ بعدازاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے منسلک رہے۔ شاعری کے علاوہ تنقید سے بھی شغف تھا۔ ۲۲؍اگست۲۰۰۰ء کو راول پنڈی میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’مطلع‘، ’قطرہ‘، ’موجود‘، ’گفتار‘، ’شعرائے روال پنڈی‘ (تذکرہ وانتخاب)، ’اردو میں افسانہ نگاری‘(تاریخ وتنقید)، ’خاکہ نگاری‘(فن وتنقید)، ’نئے پاکستانی افسانے‘(انتخاب ودیپاچہ)، ’تنقیدی مطالعے‘، ’دھوپ سے خالی دن‘(ہائیکو)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:392