Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

بینظیر وارثی

بینظیر وارثی کا تعارف

تخلص : 'بینظیر وارثی'

اصلی نام : بینظیر وارثی

بینظیر شاہ وارثی
سید محمد بے نظیر شاہ وارثی۔ اصل نام سید صدیق احمد، بینظیر تخلص۔ ۱۸۶۳ء میں کڑا مانک پور ضلع الہ آباد میں پیدا ہوئے۔ فارسی اور عربی کی تعلیم حاصل کی۔ عربی زبان پر اتنا عبور تھا کہ عربی میں شعر کہتے تھے۔ مناظر قدرت کے بیان میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ درویش اور قلندر صفت تھے۔ غزل میں وجیہ اللہ الہ آبادی اور مثنوی میں امیر مینائی سے اصلاح لیتے تھے۔ جوانی میں ترک وطن کرکے حیدر آباد دکن چلے گئے۔ ان کا بہت سا کلام ایک سفر میں گم ہوگیا۔ ان کی مثنوی ’’الکلام‘‘ بہت مشہور ہوئی۔ ۲؍ستمبر۱۹۳۲ء کو حیدرآباد دکن میں انتقال کرگئے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:238

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے