تخلص : 'بیتاب'
اصلی نام : Sayyad Ali Khan
پیدائش :پٹنہ, بہار
وفات : 03 Sep 1928 | پٹنہ, بہار
اثر نہ پوچھیے ساقی کی مست آنکھوں کا
یہ دیکھیے کہ کوئی ہوشیار باقی ہے
نام سید علی خاں ، عرفیت لاڈلے صاحب، بیتاب تخلص۔ وطن عظیم آباد۔ ۱۸۶۶ء میں پیدا ہوئے۔ شاد عظیم آبادی کے شاگرد تھے۔ شاعری کا ذوق سلیم رکھتے تھے اور اچھے انشا پرداز تھے۔ مختار کے عہدے پر فائز رہے۔ ۳؍ستمبر ۱۹۲۸ء کو پٹنہ میں چائے پی رہے تھے کہ ہاتھ سے پیالی چھوٹ گئی اور روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:248