آزاد، کپتان الیگزینڈر ہیڈرلی
نام کپتان الیگزینڈر ہیڈرلی(Alexander Hederley) آزاد تخلص۔ ولادت تقریباً ۱۸۲۹ء ۔ ان کے والد ان چند یورپین میں سے تھے جنھیں ہندوستان کی آب وہوا نے گرویدہ بنالیا تھا۔ آزاد کے والد نے ہندوستانی عورت سے شادی کرلی تھی اور ہندوستان کی طرز معاشرت اختیار کرلی تھی۔ آزاد کی تربیت و پرورش دہلی کے شرفا ئے اسلام کے مانند ہوئی اور یہاں کی صحبتوں نے ان میں شعروسخن کا مذاق پیدا کردیا تھا۔ آزاد کو اردو اور فارسی دونوں زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ مشورہ سخن نواب زین العابدین عارف سے لیتے تھے۔ آزاد کے دیوان میں غزلیات کے علاوہ دیگر اصناف سخن بھی ہیں۔ وفات ۷؍جولائی۱۸۶۱ء کو الور میں ہوئی۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:186