دیدار اکبرپوری کا جنم اکبرپور کے ایک علمی اور ادبی گھرانے میں ہوا۔ ابتدائی تعلیم وطن میں ہی حاصل کی اس کے بعد اعلی تعلیم کے لئے لکھنؤ کا سفر کیا۔ لکھنؤ کی ادبی فضا نے طبیعت پر گہرا اثر کیا اور شاعری کرنے لگے۔ اس کے بعد لکھنؤ کی ادبی اور شعری نششتوں میں حصّہ لینے لگے۔ انہوں نے ہر صنف سخن میں طبع آزمائی کی ہے مگر اپنی انقلابی نظموں کی وجہ سے ایک الگ پہچان قائم کی ہے.