دویا جین، ہندی اور اردو کی شاعرہ ہیں۔ سیکنڈری میں میرٹ پانے پر انہیں جواہر لال نہرو میموریل انعام ملا۔ ڈاکٹر ہری سنگھ کور یونیورسٹی سے انہوں نے ایم ایس سی (بوٹنی) کی تعلیم گولڈ میڈل کے ساتھ پوری کی۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹیکنالوجی سے ودیا جین کو جے آر ایف ملا اور انہوں نے 1993 میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ اسپیس سائنس سے متعلق ان کے مضامین کئی رسالوں اور اخبارات میں شائع ہوئے۔ بی بی سی ہندی اور اردو سروس سے بھی ان کو کئی انعامات ملے۔ ایک عرصے سے ہندی کویتا، کہانی، ڈرامے لکھ رہی ہیں ۔غزل سننے، پڑھنے اور لکھنے کا شوق لمبے عرصے سے رہاغالب اکیڈمی اورIGNU سے اردو کا کورس کیا اور اپنا شعری مجموعہ” خیاباں” کے نام سے شائع کیا۔