Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Dr. Jafar Askari's Photo'

ڈاکٹر جعفر عسکری

1972 | کراچی, پاکستان

ڈاکٹر جعفر عسکری کا تعارف

تخلص : 'ڈاکٹر جعفر عسکری'

اصلی نام : سید جعفر عسکری

پیدائش : 07 Oct 1972 | کراچی, سندھ

ڈاکٹرسید جعفرعسکری 7 اکتوبر 1972ء کو پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سید حسن عسکری مرحوم کا تعلق ضلع بستی (ہندوستان) کے ایک گاؤں شفیع آباد کے زمیندار گھرانے سے تھا جبکہ والدہ سیدہ صابرہ بیگم قدیم لکھنوی تہذیب کی پروردہ تھیں اور بہترین ادبی ذوق کی حامل تھیں۔ جعفر عسکری انہیں کی تربیت کے زیرِ اثر ادبیات کی طرف آئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم کراچی ہی میں حاصل کی 1999 ء میں کراچی یونیورسٹی سے عمرانیات میں ایم اے(M.A) کیا جبکہ اسی شعبے سے 2023 ء میں’’جوش ملیح آبادی کی سیاسی شاعری: ’’برصغیر میں تحریکِ آزادی پر اثرات کا عمرانی مطالعہ‘‘ کے موضوع پرPh.D. کی سند حاصل کی۔ تاریخی اعتبار سے جوش ملیح آبادی پر یہ پہلیPh.D. کی ڈگری ہے جو کراچی یونیورسٹی نے جاری کی۔
جعفر عسکری پاکستان میں انگریزی صحافت کا معروف نام ہیں، انھوں نے ایک طویل عرصہ کراچی کے انگریزی اخبار دی نیشن میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔ آج کل وہ کراچی یونیورسٹی میں ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارے کے میڈیا ایڈوائزر ہیں اس کے علاوہ ایک فری لانس صحافی کی حیثیت سے پاکستان کے معروف انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے 2014 ء میں ساؤتھ ایشین فاونڈیشن کی ایک اسکالر شپ حاصل کی جس کے تحت ہندوستان کے شہر چنائے (مدراس) کے سب سے اعلیٰ تعلیمی ادارے ’’ایشین کالج آف جرنل ازم‘‘ میں زیرِ تعلیم رہے۔ جعفر عسکری جامعہ کراچی کے شعبۂ عمرانیات میں ایوننگ پروگرام میں درس و تدریس کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے شاعری کے میدان میں تقریباً ہر صفنفِ سخن میں طبع آزمائی کی ہے جن میں نظم، غزل، مرثیہ، رباعی،قطعات،سلام، نوحہ، نظمِ معریٰ، ثلاثی، سانیٹ وغیرہ شامل ہیں۔  

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے