Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ezaz Ahmad Azar's Photo'

اعزاز احمد آذر

1942 | پاکستان

اعزاز احمد آذر کا تعارف

تخلص : 'Azar'

اصلی نام : اعزاز احمد

پیدائش : 25 Dec 1942 | پنجاب

بچھڑنے والے نے وقت رخصت کچھ اس نظر سے پلٹ کے دیکھا

کہ جیسے وہ بھی یہ کہہ رہا ہو تم اپنے گھر کا خیال رکھنا

نام اعزاز احمد اور تخلص آذر ہے۔ ۲۵؍دسمبر ۱۹۴۲ء کو بٹالہ (بھارت)میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) ،ایم اے (پنجابی) اور ایم اے (سیاسیات) کے علاوہ ایجوکیشن اور قانون کی ڈگریاں حاصل کیں۔کچھ عرصہ شعبہ تدریس سے اور کچھ عرصہ وکالت سے منسلک رہنے کے بعد ۱۹۷۴ء میں وزارت اطلاعات ونشریات کے ذیلی محکمے پاکستان نیشنل سینٹر میں بطور ریذیڈنٹ ڈائرکٹر کے منصب پر فائز رہے۔ بعدازاں بحیثیت ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اسی محکمے سے وابستہ رہے۔ یہ اردو کے علاوہ پنجابی میں بھی شاعری کرتے ہیں ۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’دھیان کی سیڑھیاں‘(نظمیں ، غزلیں)، ’محبت شعلہ تھی‘(نظمیں اور گیت)، ’تتلی ، پھول اور چاند‘(بچوں کے لیے نظمیں اور گیت)، ’دھوپ کا گلابی رنگ‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:365

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے