فیصل خیام جدید غزل کے نمائندہ نوجوان شعرا میں شامل ہیں ۔ وہ 01/01/1990 کو بہاولپور کے نواحی قصبہ مبارک پر میں پیدا ہوئے ۔ گورنمنٹ ایس -ای کالج بہاولپور سے تعلیم حاصل کی ۔ مارکیٹنگ اینڈ سیلز کے شعبہ سے وابستہ ہیں ۔ 2013 میں اپنے استاد اظہر فراغ کے ساتھ مل کر ادبی تنظیم کتھارسس آرٹس فورم کی بنیاد رکھی ۔ جو نوجوانوں کے نمائندہ فورم کے طور پر سامنے آیا ۔