فیضان جعفری الخوارزمی (سید فیضان عباس) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی۔ اس کے بعد لاہور آگئے جہاں گورنمنٹ کالج لاہورمیں ادبی ماحول میسرآیا۔ شاعری اور نثر نگاری کا آغاز کیا اورادبی محافل میں شمولیت کی۔ اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی، اسلام آباد سے کمیونیکیشن سسٹم انجینئرنگ کی اور چار سال تک جامعہ کے مجلے"پیگاسز" کے مدیر رہے۔ اس دوران متعدد شعری مقابلوں اور مشاعروں میں شرکت بھی کی۔ 2013ء میں سول سروس کا امتحان پاس کرکے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ 2018ء میں "تاریخِ قومی ترانہ "کے عنوان سے قومی ترانے کی تاریخ پر کتاب لکھی جس پر ملک بھر میں داد و تحسین وصول کی۔
لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد وغیرہ میں مشاعروں اور مسالموں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے ہیں۔