الفاظ نہ آواز نہ ہم راز نہ دم ساز
یہ کیسے دوراہے پہ میں خاموش کھڑی ہوں
فرحت زاہد۔(فرحت سلطانہ)۔پیدائش۔23 مارچ 1960،ملتان۔تعلیم بہاول پور میں حاصل کی۔تیس برس دبئی اور نیویارک میں ذارے اور اب لاہور میں مقیم ہیں۔ ایک عرصے سے شاعری کر رہی ہیں ان کا کلام اہم رسائل جیسے ’فنون‘، ’اوراق‘اور’نقوش‘ میں شائع ہو چکا ہے۔مشاعروں میں شرکت بھی کرتی رہی ہیں۔ دو شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں’ لڑکیا ں ادھوری ہیں‘ اور ’عشق جینے کا اک سلیقہ‘ شائع ہو چکے ہیں۔ تانیثیت کا مدھم لہجہ ان کی غزلوں کی شناخت ہے۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2014215517