اصلی نام : شعیب ربانی
پیدائش : 14 Nov 1964 | جھیلم, پنجاب
نام شعیب ربانی ، قلمی نام شاہین فصیح ربانی اور تخلص فصیح ہے۔ ۱۴؍نومبر ۱۹۶۴ء کو دینہ، ضلع جہلم میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ضلع جہلم میں حاصل کی۔ میٹرک گورنمنٹ ہائی اسکول ، دینہ سے کیا۔بی اے اور ایم اے کراچی یونیورسٹی سے کیا۔ شاعری کی ابتدا ۱۹۸۲ء میں ہوئی۔ غزلیات پر مضطراکبرآبادی اور بعد میں رئیس امروہوی سے اصلاح لی۔ اردو ، پنجابی ماہیوں کا مجموعہ ’’کوئی خواب ہمار ہو‘‘۲۰۰۴ء میں شائع ہوا۔ اردو غزلیات کا مجموعہ’’اپنے پل کی طرف‘‘ کے نام سے ۲۰۰۶ء میں شائع ہوا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:444