خوبصورت اور انتہائی منفرد لب و لہجے کے مالک شاعر فیصل صاحب 'صاحب' تخلص کرتے ہیں۔ پاکستان اور پاکستان سے باہر اپنی الگ اِک پہچان رکھتے ہیں۔ ان کی پیدائش 28 نومبر 1976 کو ہوئی۔ کراچی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد آج کل ملازت کے سلسلے میں بہاولپور میں مقیم ہیں۔ 1997 سے باقاعدہ شعر کہہ رہے ہیں۔ ناول اور افسانے بھی لکھتے ہیں۔
غزل میں آپ کا رویہ اپنی مثال آپ ہے۔
آپ اکثر غزل کی نئی زمینوں میں فکری انہماک اور تخلیقی ریاضت کے بل پر کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فیصل صاحب کے شعر فکری لحاظ سے نئی راہیں کھولتے ہیں ۔ سادہ زبان میں بڑا شعر کہنا فیصل صاحب کا خاصہ ہے۔