تخلص : 'حبیبؔ'
اصلی نام : حبیب الرحمن
پیدائش : 07 Mar 1928 | امروہہ, اتر پردیش
وفات : 17 Apr 1999
نام حبیب الرحمن خاں اور حبیب تخلص تھا۔ ۷؍مارچ ۱۹۲۸ء کو امروہہ ، ضلع مرادآباد میں پید اہوئے۔ ۱۹؍ستمبر ۱۹۴۷ء کو ہجرت کرکے پاکستان آگئے اور راول پنڈی میں سکونت اختیار کی۔ عسکری محکمہ تعلیم، راولپنڈی میں ملازم رہے۔ راول پنڈی کے مشاعروں میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں۔ ۱۷؍اپریل۱۹۹۹ء کو انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:220