تخلص : 'حفیظ تائب'
اصلی نام : حفیظ تائب
پیدائش : 14 Feb 1931 | گجرانوالہ, پنجاب
وفات : 12 Jun 2004
سمٹا ترا خیال تو گل رنگ اشک تھا
پھیلا تو مثل دشت وفا پھیلتا گیا
حفیظ تائب کا اصل نام عبدالحفیظ تھا اور وہ 14 فروری 1931ءکو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ اردو کے جدید نعت گو شعرا میں حفیظ تائب کا نام بڑی اہمیت کا حامل ہے ان کے نعتیہ مجموعوں میں صلو علیہ و آلہ، سک متراں دی، وسلمو تسلیما، وہی یٰسیں وہی طہٰ، لیکھ، نسیب، تعبیر اور بہار نعت شال ہیں جبکہ نثری کتب میں باب مناقب، پن چھان، پنجابی نعت (تحقیقی جائزہ)، کوثریہ اور کتابیات سیرت رسول کی نام سرفہرست ہیں۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔حفیظ تائب 12 جون 2004ءکو لاہور میں وفات پاگئے اور علامہ اقبال ٹاﺅن، کریم بلاک کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔