حیدر بیابانی:پیدائش۔1جولائی1948، تحصیل اچل پور،امراوتی، مہاراشٹر۔ بچوں کے ایک اہم شاعر ہیں۔چالیس کتابوں کے مصنف ہیں جن میں سے چار بڑوں کے لئے ہیں باقی چھتیس بچوں کی نظموں پر مشتمل ہیں اور ادب اطفال میں ایک اہم اضافہ ہیں۔ سب سے پہلے ’ننھی منی باتیں‘ کے نا م سے بارہ کتابیں شائع کیں جن میں بچوں کی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر نظمیں شامل ہیں۔ غالب نے جس طرح بچوں کے لئے ’قادر نامہ‘ میں اردو فارسی لغت کو نظم کیا تھا اسی طرز پر حیدر بیابانی نے ’اردو انگلش نامہ‘ لکھا ہے۔ان کی ادب اطفال میں خدمات پر مہاراشٹر، ہریانہ،بہار،اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال کی اردو اکادمیوں نے اعزازات سے نواز ا ہے۔