حاجی لق لق کے طنز و مزاح
غالب انڈ گوئٹے
مجھ سے روایت کیا کامریڈ باری علیگ نے اور انہوں نے سنا اپنے دوست مرزا کاظم سے اور مرزا کاظم نے سنائی آپ بیتی اور اب آپ مجھ سے سنیے ’’مرزا بیتی‘‘ میرے الفاظ میں اور اس کا ثواب پہنچائیے غالب اور گوئٹے کی ارواح کو اور دعا کیجیے میرے حق میں۔ واللہ اعلم بالصواب۔
گھوڑے کی سواری
باتوں باتوں میں سواریوں کا ذکر چھڑ گیا۔ میرا دوست سید علی گھوڑے کی سواری کا بہت شوقین تھا اور اس نے اعلی درجے کا کمیت گھوڑا رکھ چھوڑا تھا، جس پر وہ صبح شام تفریحی سواری کرتا تھا۔ وہ بولا کہ سواریوں میں سواری گھوڑے کی سواری باقی سب فضول۔ ریل تو دور دراز
لیڈر بن جاؤ
اگر آپ کو دنیا میں کوئی کام نہیں ملتا تو لیڈر بن جاؤ۔ تجارت کرنے کے لئے سرمائے کی ضرورت ہے۔ کھیتی باڑی کرنے کے لئے محنت کی ضرورت ہے اور نوکری کی تو بات ہی چھوڑ دیجئے۔ پہلے تعلیم کی ضرورت ہے پھر سفارش کی۔ سفارش کے بغیر چپراسی کی نوکری بھی نہیں ملتی۔
فلم ایکٹرس کی ڈاک
دراصل سب سے زیادہ ڈاک تو اس سرکاری افسر کی ہوتی ہے، جس نے کلرکی کی اسامی کے لئے اشتہار دے رکھا ہو۔ اوراس سے دوسرے درجے پر اس شخص کی ڈاک ہوتی ہے جس نے امساک کی گولیاں بطور نمونہ مفت کا اعلان کر رکھا ہو۔ لیکن دلچسپ ترین ڈاک صرف دو شخصیتوں ہی کی ہوتی
سبزی کانفرنس
’’شاہکار‘‘ کی یہ اشاعت بہار نمبر ہے۔ اس لیے میں نے اس پر چے کے لیے ایسا موضوع منتخب کیا ہے جس کو بہار سے تعلق ہو۔ موسم بہار سے صرف پھول پتیوں کو ہی تعلق نہیں بلکہ سبزیوں کا بھی بہار سے قریبی رشتہ ہے۔ آج میں بہاری اور بہاری سبزیوں کی ان کانفرنس کا ذکر
تانگے والا
مجھے دفتر آتے جاتے وقت ریلوے کا بالائی پل عبور کرنا پڑتا ہے۔ یہ پل گرانڈ ٹرنک روڈ (متصل فیض باغ) سے شروع ہو کر ریلوے لائنوں کے اوپر سے ہوتا ہوا اسٹیشن کے باہر ختم ہوتا ہے اور اس مقام کے سامنے تانگوں کا اڈا ہے۔ اس لیے مجھے صبح و شام تانگہ والوں جی باتیں
شاعر کی ڈائری
۲؍ مئی، میں آج بے حد متفکر بیٹھا ہوں۔ پندرہ روپے مکان کا کرایہ دیناہے اورکرایہ ادا کرنے کی تاریخ میں ایک ہفتہ باقی ہے۔ بجلی کا بل بھی ادا نہیں کیا۔ بجلی کے دفتر سے دھمکی آچکی ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر بل ادا نہ کروگے تو کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔ کم
شادی ایجنسی
نئی تہذیب کی جدتوں میں ایک شادی ایجنسی بھی ہے جس کے منیجر یا مالک کو ’’ملاؤ خان‘‘ کہنا ثواب کا کام ہے کیونکہ یہ بڑے ثواب کا کام کرتے ہیں۔ درست ہے کہ ایجنسی والے عورت اور مرد دونوں سے پیسے بٹور لیتے ہیں لیکن بیچاروں کا کام تو ہو جاتا ہے۔ نہ نائی بھیجنے
وہ آگئیں
جب سے کالجوں میں تعلیم مخلوط ہوئی ہے اکثر ادبی رسائل بھی مخلوط ہوگئے ہیں۔ آپ کوئی رسالہ اٹھا کر اس کی فہرست مضامین پر نظر دوڑائیے اس میں دس نام مرد اہل قلم کے ہوں گے تو دوچار خواتین کے اسمائے نازک بھی نظر آئیں گے۔ کالجوں کی مخلوط تعلیم جس ’’بے
تمباکو کانفرنس
برطانیہ کی جنگی کا بینہ نے اپنا خاص ایلچی سر سٹیفورڈکرپس ہندوستان بھیجا تاکہ وہ ہندوستان کی مختلف سیاسی جماعتوں اور حکومت برطانیہ کے مابین کوئی سمجھوتہ کرادے۔ سرسٹیفورڈ کے ہندوستان پہنچتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں نے مشاورتی کانفرنسیں منعقد کرنی شروع