نام نواب رضا کاظمی، تخلص حسرت ہے۔۱۹۲۰ء میں تحصیل نگینہ ، ضلع بجنور میں پیدا ہوئے۔ راجا صاحب محمودآباد ان کے ماموں تھے۔ حصول تعلیم کا سلسلہ علی گڑھ سے کیا۔ شعروسخن کا ذوق لڑکپن سے ہے۔ پندرہ سولہ سال کی عمر میں انھیں مختلف شعرا کے بے شمار اشعار یا د تھے۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور ۱۹۵۴ء میں محکمۂ موسمیات سے منسلک ہوگئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل سکونت کراچی میں ہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’داغ حسرت‘، ’سحر رنگ‘، ’سچائیاں‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:117