حنا امبرین طارق کا تعارف
حنا میڈیکل ڈاکٹر ہیں لیکن زمانۂ طالب علمی سے ہی ادب میں سرگرم رہیں۔ پانچ سال تک کالج میگزین کی مدیر رہیں۔ کناڈا میں سکونت پذیر ہیں اور وہاں کے ادبی حلقے میں معروف اور فعال ہیں۔ اس سے پہلے پندرہ برس ریاض، سعودی عربیہ میں مقیم تھیں اور وہاں بھی ادبی محافل کا انعقاد کرتی رہتی تھیں۔ ان کا کلام رسائل اور اخبارات میں شائع ہوتا رہتا ہے۔ مجموعۂ کلام ’’اجالے بانٹ دینا تم‘‘ طباعت کے آخری مراحل میں ہے۔