افتخار شوکت 23دسمبر 1976 کو ساہیوال میں پیدا ہوئے، ان کے والد شوکت علی چوہدری صوبائ سول سروس سے وابستہ تھے اس لئے ان کی ابتدائ و آعلی تعلیم پنجاب کے مختلف اضلاع، ساہیوال ، مظفر گڑھ،وہاڑی ، اٹک،اوکاڑہ، فیصل آباد ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، اور لاہور جاری رہی، کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج ساہیوال میں بھی زیر تعلیم رہے اور اس دوران نصابی و غیر نصابی سر گرمیوں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا، کالج میگزین “ساہیوال” کے نائب مدیر اور ادبی حلقے کے سیکٹری جنرل بھی رہے، کالج سے باہر ادبی تنظیموں یاران ادب اوربعد ازاں کاروان اد ساہیوال کے سربراہ رہے، تعلیم مکمل کرنے بعد کچھ عرصہ مقامی مالیاتی ادارے میں ملازمت کی بعد ازاں مستعفی ہو کر وکالت کے شعبے سے منسلک ہو گئے اور آجکل لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کر رہے ہیں، لاہور ادبی فورم کے چئیرمین ہیں ، قبل ازیں روٹری کلب انٹرنیشنل کے صدر بھی رہ چکے ہیں، افتخار شوکت کی تصنیفات میں
۱- خوشبو تیرے نام( شعری انتخاب 1997)
۲-غزلیں تیری آنکھوں جیسی (شعری انتخاب 2002)
۳-پیار کی پہلی بارش 2016
۴۔ محبت روشنی ہے(نظمیں) 2017
۵- خیالات (اخبارات میں شائع آرٹیکلز )
لاہور ادبی فورم کے زیر اہتمام ادبی تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں