پورا نام محمد عمران اور والد صاحب کا نام محمد حنیف ہے۔ 14مارچ 1983ءکو بہاول پور میں پیدا ہوئے جہاں ان کا ننھیال ہے۔ بچپن کا کچھ عرصہ یہیں گزرا اور پھر چشتیاں ضلع بہاول نگر اپنے ددھیال منتقل ہوگئے۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چشتیاں سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ 2005ءمیں شاعری شروع کی۔ استاد معروف شاعرباقی احمد پوری صاحب ہیں۔ پہلا مجموعہ کلام ”ابھی مت ٹوٹنا اے خواب میرے“ کے نام سے حال ہی میں شائع ہوا ہے۔ اردو بازار لاہور میں معروف اشاعتی ادارے پر کمپوزر اور ڈیزائنر کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں۔ 2011ءمیں معروف ادبی و فلاحی تنظیم ’روش‘ انٹرنیشنل کی طرف سے ’روش ایوارڈ‘ ملا۔ ’کوہِ نور‘ ٹی وی چینل کے پروگرام ’شام کے بعد‘ میں شرکت کی جس کے میزبان معروف شاعر فرحت عباس شاہ صاحب تھے۔