اندرا ورما کا تعارف
اصلی نام : Indira Varma
پیدائش : 01 Oct 1940 | پیشاور, خیبر پختنخوا
اندر ورما بچپن سے ہی اردو شاعری کا ذوق اور شوق تھا، نظمیں اورغزلیں لکھتی تھیں۔ ان کے دو شعری مجموعے ’’ہم عمر خیال‘‘ اور ’’شفق کے رنگ‘‘ شائع ہوچکے ہیں جن کا انگریزی ترجمہ رخشندہ جلیل نے کیا ہے۔ اندرا ورما نے وشوابھاتی شانتی نکیتین کی زیر سرپرستی ٹیگور کی 100 رومانی نظموں کا ترجمہ اردو میں کیا ہے۔ اندرا ورما سٹی بینک اورمشہور تھامس کُک سے دس سال منسلک رہی ہیں۔