اقبال ماہر 16 جون 1919 کو الہ آباد میں پیدا ہوئے۔ وہ سیماب اکبر آبادی کے تلامذہ کے سلسلے کی آخری کڑی تھے۔ ابتدائی تعلیم اسلامیہ انٹر کالج الہ آباد سے حاصل کی اور گورنمنٹ انٹر کالج الہ آباد سے انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ سائنسی علوم میں خاص مہارت رکھتے تھے۔ 1935 میں شاعری کی ابتدا کی۔ غزل اور نظم دونوں اصناف میں شاعری کی۔ نظریاتی سطح پر ترقی پسند تحریک سے قریب تھے اور اسی فکر وشعور کے ساتھ شعر کہتے تھے۔
نظموں کا پہلا مجموعہ ’دیار گنگ وجمن‘ 1975 میں الہ آباد سے شائع ہوا۔ جس میں کئی نظیں الہ آباد شہر پر ہیں۔ دوسرا مجموعہ ’لوح ادب‘ (غزلیں) 1984 میں شائع ہوا۔ اقبال ماہر کو ان کی ادبی وشعری خدمات کے لئے کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔