16 اپریل 1982 کو پنجاب پاکستان کے شہر عارف والا میں پیدا ھوئے۔ایم ۔بی۔اے کے بعد ایک ملٹی نیشنل فوڈ کمپنی میں جاب کی۔اور سیاحتی سرگرمیوں سے پورے ملک کے خوبصورت حصوں کو تصاویری شکل اور سفرانچوں کے ذریعے لوگوں کو پہنچایا ۔کالم نگاری کے ساتھ ساتھ نظم لکھتے ہیں اور نظم میں کلاسیکل شعراء اور دور جدید کے تخلیق کاروں سے متاثر ہیں۔جمالیات اور فطرت سے گفتگو اور ان کے مشاھدات کی عکس بندی ان کی نظموں میں نمایاں ہیں۔2001 سے شاعری کی ابتدا کی طارق محمود سندھی پہلے استاد تھے ۔نظموں میں روشن خیالی اور مزاحمتی رنگ واضع ھے۔