عرفانہ تزئین شبنم کے افسانے
اوقات
ریانہ اور اماں کی رنجشوں سے تنگ آ کر یا پھر گھبرا کر میں نے فیصلہ کر لیا کہ آج اماں سے بات کر ہی لیتا ہوں ریانہ کا اصرار بھی روز بہ روز بڑھتا ہی جا رہا تھا اور میں چکی کے دو پاٹوں کے بیچ پس ریا تھا آفس سے تھکا ماندہ گھر آتے ہی میں صوفے پر جوتوں سمیت