عشرتؔ جہانگیرپوری اصل نام سید محمد حیدر کاظمی،موضع جہانگیرپُور ضلع کانپور دیہات (اُتر پردیش) سے تعلق رکھنے والے ایک صاحبِ طرز شاعر تھے ۔ ماچسؔ لکھنوی سے دیرینہ تعلق رہا، ان کے تلامذہ میں شمار کیا جا سکتا ھے۔علامه کوثرؔ جائسی نے اُنھیں کچھ یوں یاد کیا ہے : ”جناب سید محمد حیدر عشرتؔ جہانگیرپوری مرحوم ایک معتبر و باخبر شاعر تھے۔ وہ مجھ ناچیز سے مشورۂ سُخن کرتے تھے اور اس کا اظہار بھی کرتے تھے۔ مداحئ اھلِبیت ع میں ان کی صلاحیتِ شاعرانہ کا کمال نظر آتا ہے۔ ان کے سلاموں اور ان کے نوحوں سے متاثر ہونے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ہر مجلسِ عزا میں بحیثیتِ شاعر وہ ہمیشہ ممتاز رہے ۔“