Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ishrat moin Seemaa's Photo'

عشرت معین سیما

1968 | جرمنی

عشرت معین سیما کا تعارف

پیدائش : 06 Jun 1968 | کراچی, سندھ

عشرت معین سیما شاعرہ اورافسانہ نگار ہیں۔ جرمنی کے وزارت داخلہ کے محکمۂ پناہ گزین میں اردو اور ہندی کی مدرس اور مترجم ہیں اور فری یونیورسٹی برلن لینگوئج انسٹی ٹیوٹ لیرن بروکے برلن میں ہندی اور اردو کی لکچرر ہیں۔ روزنامہ پاکبان انٹرنیشنل جرمنی کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ہیں۔ بزم ادب برلن، اردو انجمن برلن، اور جرمن اردو پریس کلب جرمنی کی رکن ہیں۔ چھ کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں: جنگل میں قندیل اور آئینہ مشکل میں ہے (شعری مجموعے ) گرداب اور کنارے، دیوار ہجر کے سائے میں (افسانے)۔ اٹلی کی جانب گامزن (سفرنامہ) جرمنی میں اردو (مضامین)۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے نظمیں اور کہانیاں بھی لکھتی اور ترجمہ کرتی ہیں۔

اعزازت: نئی نسل ایوارڈ 2017 بزم صدف۔ اردو انجمن برلن: فروغ اردو ایوارڈ۔ اردو مرکز جرمنی: سند سپاس برائے اردو ترقی۔ فیض احمد فیض ایوراڈ: اردو انٹرنیشنل سوسائیٹی یورپ۔ سر سید ایوارڈ: جامعہ کراچی پاکستان۔ اعزاز برائے جرمنی میں ترویج اردو زبان: ہائنرش ہائین یونیورسٹی سوئزرلینڈ۔ انڈس یونیورسٹی کراچی۔ کمال اعتراف فن ایوارڈ اور پا کبان انٹر نیشنل ایوارڈ برائے اردو صحافت۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے