Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Jamal Abbas Fahmi's Photo'

جمال عباس فہمی

1962 | امروہہ, انڈیا

جمال عباس فہمی کا تعارف

تخلص : 'فہمی'

پیدائش : 16 May 1962 | امروہہ, اتر پردیش

نام جمال عباس اور تخلص فہمیؔ ہے۔ 16 مئی 1962کو علم و ادب کی سرزمین امروہا۔ ضلع جے پی نگر۔اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔  والد توکل حسین۔ تخلص کلیم اور والدہ کا نام تسکینہ خاتون تھا۔ آبا و اجداد کا تعلق اتر پردیش کے تاریخی شہر میرٹھ سے ہے۔  دادا۔ تفضل حسین ۔ دادا مرحوم  ریاست محمود آباد میں مختار کے عہدے پر فائز تھے۔ فہمیؔ کا خاندان شہر کے  معزز اور مقتدر خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔  شہر میرٹھ کے وقف  منصبیہ کے بانی حاجی منصب علی خاں دادا ولایت علی خاں کے سگے بھائی تھے۔ منصب علی خاں لا ولد تھے۔ صاحب جائداد تھے۔ متقی پرہیز گار تھے۔ 
جمال عباس فہمی کا تعلق ایک نہایت مذہبی اور ادبی خاندان سے ہے۔ انہوں نے خالص ادبی ماحول میں آنکھ کھولی۔ والد امروہا کے آئی ایم انٹر کالج میں انگریزی کے لیکچرر تھے۔ انگریزی اور فلسفے میں ایم اے  تھے۔ اردو اور فارسی زبان میں شاعری  کرتے تھے۔ والدہ ایم اے ادیب کامل فاضل تھیں اور  درس و تدریس سے وابستہ تھیں۔وہ شعر تونظم  نہیں کرتی تھیں  لیکن بلا کی  سخن فہم اور بذلہ سنج تھیں۔  جمال فہمی نے آنکھ کھولی  اپنے اطراف پڑھنے لکھنے اور شعر و شاعری کا ماحول پایا اور اعلی تعلیم میں روہیلکھنڈ یونیورسٹی بریلی سے  گریجویشن کیا۔
 جمال عباس فہمی پیشے سے صحافی ہیں87۔۔1986- میں دہلی سے شائع ہونے والے اردو روزنامہ فیصل جدید  سے صحافتی کیرئیر کا آغاز کیا۔ مشرقی آواز۔ ان دنوں اردو روز ناموں کے علاوہ میڈیا اسٹار فیچر ایجنسی سے بھی وابستہ رہے۔ معروف اردو ہفت روزہ نئی دنیا سے تقریبن پانچ برس وابستہ رہے۔ راشٹریہ سہارا اردو سے  بھی قلیل مدت تک وابستہ رہے۔1994 میں   محنت کش کے نام سے اردو روزنامہ شروع کیا جو2002 تک جاری رہا۔  دہلی کے جین  ٹی وی  کے اردو بلیٹن سے بھی وابستہ رہے۔ جین ٹی وی پر ہفتہ واری  نیوز بلیٹن  ہر ہفتے پیش کیا۔ دسمبر دو ہزار تین سے ای ٹی وی اردو چینل حیدرآباد سے منسلک ہوئے۔ جو اب  نیوز ایٹین اردو چینل کے نام سے معروف ہے۔۔ اس سے اسسٹنمٹ نیوز ایڈیٹر کی حیثثیت سے وابستہ ہیں۔ شاعری کا آغاز تعلیم کے زمانے سے ہی ہو گیا تھا۔ کافی عرصے تک اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کو   گھروالوں  سمیت  سب سے پوشیدہ رکھا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے