نام گلزار احمد اور تخلص جمال تھا۔پانی پت کے ایک قصبہ سمالکہ میں ۱۵؍جون ۱۹۲۷ء کو پیدا ہوئے۔تقسیم ملک کے بعد اگست ۱۹۴۷ء میں کراچی آگئے۔اسکول کے زمانے میں بیت بازی میں حصہ لیتے لیتے خود بھی شعر موزوں کرنے لگے۔سلیم احمد کے ہم راہ بابا ذہین شاہ تاجی سے ابن عربی کی شہرۂ آفاق کتاب’’فصوص الحکم‘‘ کا درس لیتے رہے۔ان کی پہچان ایک نقاد کی حیثیت سے ہونے لگی۔ ان کی کتاب’’جدیدیت کی ابلیسیت‘‘ اشاعت کے قریب تھی کہ وہ ۱۱؍جولائی۲۰۰۵ء کی شب کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف اور تالیفات کے نام یہ ہیں:’ادب اور روایت‘، ’اختلاف کے پہلو‘، ’نفی سے اثبات تک‘، ’عالی کلام‘(انتخاب کلام جمیل الدین عالی)، ’سلسلہ تکلم کا‘ (فرید جاوید کا مجموعہ کلام)، ’شعری کلیات سلیم احمد‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:206
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : no2003020193