سید کامی شاہ معروف شاعر ہیں، کہانیاں لکھتے ہیں اور شاعری، افسانہ نگاری اور ادب کے مختلف رجحانات پر مضامین بھی۔ شاعری کی پہلی کتاب ` تجھ بن ذات ادھوری ہے` 2008 میں شائع ہوئی۔ ` قدیم` ان کی شاعری کا دوسرا مجموعہ ہے۔ آج کل اپنے افسانوں اور کہانیوں کی کتاب ` کاف کہانی` اور ناول کشش کا پھل پر کام کررہے ہیں۔ نظموں کا مجموعہ نظم تجھ کو تلاش کرتی ہے، بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ پیشے کے لحاظ سے صحافی ہیں اور اخبارات و جرائد کے بعد ایک طویل عرصے سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہیں۔ میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کچھ عرصہ برقی صحافت بھی پڑھاتے رہے ہیں۔ آج کل ایک نجی ٹی وی سے بطور نیوزپروڈیوسر وابستہ ہیں۔ علمی اثاثے کی بازیافت اور کتاب دوستی کے فروغ کے لیے سرگرم کتاب کلچر کے فعال رکن ہیں، کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔