کلیم چغتائی کا تعارف
بچوں کے مشہور ماہنامہ ’ساتھی‘ کے مدیر اول ہیں۔ بچوں کے لئے اگست 1977 سے باقاعدگی سے لکھنا شروع کیا۔ اب تک ادب اطفال کے لئے آپ نے 20 کتابیں تحریر کی ہیں۔ آپ ’پیامی‘ کے لئے مدید رہے ہیں جس کا نام بعد میں تبدیل کر کے ’ساتھی‘ رکھ لیا گیا۔ آپ کی کہانی ’ بے خبر لوگ‘ کو یونی سیف نے بہترین کہانی کا ایوارڈ دیا ہے۔ آپ شعبہ تحقیق و تصنیف و تالیف پاکستان کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ہیں۔