تخلص : 'کلیمؔ'
اصلی نام : احتشام الٰہی
پیدائش : 28 Feb 1928 | دیوبند, اتر پردیش
وفات : 28 Aug 2000
نام احتشام الٰہی اور تخلص کلیم تھا۔ ۲۸؍فروری۱۹۲۸ء کو دیوبند(سہارن پور) میں پیدا ہوئے۔۱۹۴۷ء میں ہجرت کرکے لاہور آگئے ۔ایک عرصے تک روزنامہ ’’امروز‘‘ میں قطعہ لکھتے رہے۔نعتیہ کلام سناتے وقت ان کی آنکھیں اکثر نم ہوجایا کرتی تھیں۔ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار بہت سے قومی اور ملی نغمے لکھے جو ٹی وی او ر ریڈیو سے نشر ہوئے۔ کلیم عثمانی ایک عرصے تک فلمی دنیاسے وابستہ رہے۔ آخر عمر میں ا ن کی بینائی کم ہوگئی تھی۔احسان دانش کو اپنا استاد مانتے تھے۔۲۸؍اگست ۲۰۰۰ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ ’’دیوار حرف‘‘ (شعری مجموعہ) شائع ہوگیا ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:219