روفیسر کرار حسین 8 ستمبر 1911ءمیں کو کوٹہ راجپوتانہ میں پیدا ہوئے تھے، تاہم ان کی تعلیم و تربیت میرٹھ میں ہوئی اور وہیں انہوں نے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔ زمانہ طالب علمی میں وہ خاکسار تحریک سے وابستہ ہوئے اور تعلیم کی تکمیل کے بعد انہوں نے تدریس کو اپنا شغل بنایا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئے جہاں وہ متعدد تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ وہ کراچی میں اسلامی ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر رہے۔ ان کی تصانیف میں قرآن اور زندگی اور غالب: سب اچھا کہیں جسے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کی تقاریر کے کئی مجموعے کتابی صورت میں شائع ہوچکے ہیں۔
پروفیسر کرار حسین 7 نومبر 1999ء کو کراچی میں وفات پاگئےجہاں وہ سخی حسن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔